نعمان نیاز معاملہ ہوا تو کس شخصیت نے مجھے پروگرام سے اٹھ جانے کا میسج کیا ، شعیب اختر نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیاہے کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد ان کی بہن نے شو سے چلے جانے کا مشورہ دیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شو کے دوران مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مزید مت گراو، تم ڈاکٹر نعمان کو معاف کیے جارہے ہو مگر وہ معافی نہیں مانگ رہے، اس لیے شو سے اٹھ کر چلے جائو۔ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے معذرت کرنے پر شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر نعمان سے اسی رات معافی مانگی تھی اب انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں بلکہ پی ٹی وی اور پوری قوم سے معافی مانگنی ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، مجھے اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں اور میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی صورتحال پر شعیب اختر نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ بھارت سے فائنل ہو تاکہ ہم دوبارہ پھینٹا لگائیں، اگر نیوزی لینڈ، افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھ سے بڑے سپر سٹار ہیں ،میں ہر بندے کو اپنے سے بڑا سمجھتا ہوں اس لیے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لوگ میرا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہیں مگر سلمان خان مجھ سے بہت اچھا انسان ہے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago