اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں 16 ٹیموں نے ٹرافی کی جنگ میں حصہ لیا البتہ اب سیمی فائنل کی دوڑ جاری ہے۔ ایونٹ میں افغان کرکٹ ٹیم نے بھی شاندار پرفارمنس کا
مظاہرہ کیا اور اب تک سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم ایسے وقت میں ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے جب ان کے ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہوئی اور اشرف غنی کی حکومت کو طالبان نے ختم کرکے اقتدار قائم کیا۔ طالبان کے اقتدار پر آنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اب وہ کرکٹ پر پابندی لگادیں گے اور کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے یو اے ای پہنچ گئی اور میچز بھی کھیل رہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کی فنڈنگ سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ٹیم کے کپتان محمد نبی اور آل راؤنڈر راشد خان اپنے پیسوں سے ٹیم کے اخراجات اٹھا رہے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں درست نہیں۔ اس حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ یا کھلاڑیوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی بلکہ اس کے برعکس افغان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے چند روز قبل ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں افغان کرکٹ ٹیم کے اسپانسرز کے حوالے سے کرکٹرز گفتگو کررہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں کوئی کمپنی اسپانسر کررہی ہے اور راشد خان محمد نبی کی جانب سے خرچہ اٹھانے کی باتیں غلط ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…