کراچی سے چینی کے ٹرک خیبرپختونخواہ کی جانب روانہ، چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک آنے کا امکان

پشاور (قدرت روزنامہ) چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد اب چینی کی فی کلو کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ دوران اجلاس چینی کی قیمت کا جائزہ لیا گیا ، اس اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کی پہلی کھیپ خیبر پختونخواہ میں پہنچ جائے گی۔ کراچی پورٹ سے چینی لے کر بہت سے ٹرک خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے ہیں، ایک آدھ دن میں فی کلو چینی کی قیمت 135 روپے سے 90 روپے تک گر جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی سے آنے والی یہ چینی 86 روپے فی کلو کے حساب سے ڈیلرز کو فراہم کی جائے گی، ڈیلرز یہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں گے اور تمام اضلاع کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو ہونے کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کر کے انہیں سیدھا جیل بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں چینی کا اسٹاک صرف چار دنوں کا رہ گیا ہے، چینی کی کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں کی گئی بلکہ چینی دستیاب ہی نہیں ہے، حکومت بروقت چینی درآمد کرتی تو حالیہ بحران پیدا نہ ہوتا۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 min ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

3 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

22 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

23 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

36 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

37 mins ago