مایوں والے دن معلوم ہوا کہ میرے شوہر کو کینسر ہے اور وہ صرف 18 دن زندہ رہیں گے ۔۔ کینسر کے مریض سے شادی کر کے اسے دوسری زندگی دینے والی عورت کی ک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کہتے ہیں کہ مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ مرد کی صحت کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو غلط نہ ہوگا، آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کی کہانی بتانے والے ہیں جنہوں نے ایک کینسر کے مریض سے شادی کی اور انکا حوصلہ بھی بنیں۔سارا گفتار اپنے آپ میں ایک مثال ہیں، انہیں اپنی مایوں والے دن یہ معلوم ہوا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو کینسر ہے لیکن پھر بھی انہوں نے شادی توڑنے کے بجائے اپنے ہونے والے شوہر کی ہمت بننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا، شادی کے چند دن بعد ڈاکٹرز نے اس خاتون کے شوہر کو 18 دن کا ٹائم دے دیا۔مگر سارا نے ہمت نہ ہاری اور ٹھان لی کہ وہ اپنے شوہر کا بےحد خیال رکھیں گی اور انہیں ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی،

آخر کار سارا کی دن رات کی خدمت اور ہمت رنگ لائی اور 18 دن گزرنے کے بعد بھی ان کے شوہر سلامت رہے۔تاہم شاید ان کی قسمت میں بچھڑنا ہی لکھا تھا اور شادی کے 5 سال بعد سارا کے شوہر کا انتقال ہو گیا، سارا اس دوران خود بھی کینسر میں مبتلا ہو چکی تھیں اور خود بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہیں تھیں، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اپنے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور ریڈیو میں کام کرنے لگیں۔مگر اپنی والدہ کے اکیلے پن اور خیال رکھنے کے خاطر انہیں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب وہ پاکستان میں ہی دوسروں کے لئے مثال بن کر والدہ کی خدمت کرتیں ہیں کماتی بھی ہیں اور کینسر سے بھی لڑ رہی ہیں۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

5 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

11 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

26 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

34 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

40 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

46 mins ago