اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی خوشیوں کی آواز ہے ۔۔۔شادی زندگی کے نئے سفر کا اعلان ہے۔۔۔شادی ایک ایسا فریضہ ہے جو انسان کو جینے کے نئے انداز سکھاتا ہے۔۔۔ شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی لڑکیاں ہیں جو اب عنقریب دلہن بننے والی ہیں۔۔۔ان کی تیاریاں عروج پر ہیں اور وہ چاہے لاکھ پردہ ڈالیں لیکن شادی کی تاریخ تو باہر آہی جائے گی۔۔۔( صبور علی)اداکارہ صبور علی کی ساری تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔۔۔ اسی سال کے آخر میں ان کی شادی کی تاریخ متوقع ہے اور سچ تو یہ ہے کہ جتنی خوشی صبور دوسروں کی شادی میں مناتی ہیں اس سے دو گناہ زیادہ ان کی اپنی تیاریاں ہیں۔۔ساری شوبز کی دوستیں بھرپور انداز میں تیار ہیں کہ کس طرح دلہا بھائی سے ایک ایک پیسہ وصول ہوگا۔۔۔
صبور علی کی شادی کا جوڑا بھی آرڈر پر جا چکا ہے اور اب صرف بارات کا انتظار ہے۔۔۔۔(سکینہ) ’بیمول وفا انمول‘ کا ایک بہت اہم کردارہے نازی یعنی سکینہ کا اور اب سکینہ کی فائنلی شادی ہونے ہی والی ہے۔۔۔سکینہ کے بھائی کی شادی بھی قریب ہے اور وہ اس میں کافی مصروف ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ وہ خود اپنی شادی کی تیاریاں بھلا بیٹھی ہیں۔۔۔ ان کے اپنے کپڑے، جہیز اور دیگر سامان ایک دم پیک ہے اور اب بس وہ صحیح وقت کے انتظار میں ہیں جو اسی مہینے بھی آسکتا ہے۔۔۔(اریبہ حبیب) ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے جس طرح ایک ایک چیز پر توجہ دی کچھ ایسا ہی منظر ان کی شادی پر بھی نظر آنے والا ہے جو کہ عنقریب ہے اور اریبہ کی چپکے چپکے تیاریوں میں ڈیزائنر جوڑوں پر کام ہوچکا ہے۔۔۔اریبہ بہت جلد اپنی شادی کی خوشی کو اناؤنس بھی کریں گی لیکن اس وقت تو وہ یہی فکر کر رہی ہیں کہ کھانے میں مینو کیا کیا ہوگا۔۔۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…