جاپان (قدرت روزنامہ)خربوزہ جسے ہم پاکستان میں ایک عام پھل سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی قیمتی پھل ہے۔وہ اس لیے کہ یہ جاپان کا مہنگا ترین پھل ہے اسے پھل یوباری ملن یا جاپانی خربوزہ کہا جاتا ہے۔مختلف اقسام کے خربوزوں کو ملا کر اسے بنایا گیا ہے اور یہ مخصوص قسم جاپان کے شمالی علاقہ یوباری میں اگایا جاتا ہے۔اسی لیے اسے یوباری ملن یا یوباری کنگ ملن کے نام سے جانا جاتا ہے اور پورے جاپان میں مشہور ہے۔یہاں ساتھ ہی ساتھ یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک کلو یوباری خربوزے کی قیمت 38 لاکھ روپے ہے،
موسم گرما میں جب اس کی فصل پک کر تیار ہوتی ہے تو یہ انتہائی مہنگا ہونے کے باجود بھی ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے بعض اوقا ت تو اس پھل کی نیلامی بھی کی جاتی ہے۔مزید یہ کہ یوباری نامی اس پھل کو بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اسے انتہائی محفوظ ایک گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے۔انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کی حفاظت کیلئے گارڈ رکھے جاتے ہیں۔انتہائی لذیز اور مہنگا ہونے کے باوجود جاپانی لوگ تحفے کے طور پر لوگوں کو یہ اکثر دیا کرتے ہیں اور یہی انکی قدیم روایات ہے۔مختصراََ یہ کہ یوباری ملن نامی یہ خربوزہ تحفے کے طور پر دینا جاپانی لوگ بڑے فخر کی بات سمجھتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…