کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جادو اور ٹونے سے ملک نہیں چلتے، نالائق وزیرِ اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔
شازیہ مری نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کر کے ملک سے دشمنی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی زیرِ قیادت حکومت میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی۔رہنما پی پی پی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…