جس کے مطابق سرکاری، نجی اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہوگی . اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کا آغاز آئندہ تعلیمی سیشن 2021-22 سے ہوگا . پہلی سے تيسری جماعت تک ہفتے ميں تین دن کلاسز جبکہ چہارم اور پنجم ميں ہفتے میں چار کلاسز ہوں گیاور 50 نمبر کا سالانہ امتحان بھی لیا جائے گا . اس نوٹیفیکیشن سے بچوں کے والدین بھی رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اب سکول میں جہاں دنیاوی تعلیم ملتی ہے، ساتھ ہی دینی تعلیم بھی دی جائے گی . یہ پہلا موقع ہے جب کہ سرکاری سطح پر یہ اعلان کیا گیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)قرآن پاک کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے اور والدین اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی قرآن کی تعلیم دلواتے ہیں ، بچے صبح اسکولوں کو جاتے ہیں اور پھر ظہر کی نماز کے بعد مدرسے میں قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں یوں بچوں کا سارا دن پڑھائی میں مصروف رہتا ہے، لیکن اب پنجاب حکومت میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے . اس حوالے سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .
متعلقہ خبریں