اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیئے ہیں۔میاں شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اور چیئرمین پشتون خوا میپ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمتِ عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق مشاورت کی۔قائدین نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردِ عمل دینے اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا۔
قائدین نے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لیئے پریشانی، تکلیف اور انتقام بن چکی ہے۔قائدین نے نیب قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…