وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، پابندی ہٹانے کی منظوری تھرو سرکولیشن وفاقی کابینہ سے لی گئی ،کالعدم جماعت نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کوکالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کی سفارش کی تھی، پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی، کالعدم جماعت نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، کالعدم جماعت آئین اور قوانین کا احترام کرے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن کالعدم جماعت سے پابندی اٹھانے کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ کی بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری صوبائی کابینہ کے وزرا کو بھجوائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم جماعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ختم کرانے کیلئے کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

سمری کو کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا گیا، محکمہ داخلہ نے صوبائی وزرا کو معاملے پر جلد سے جلد رائے یا منظوری دینے کی درخواست کی تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ ارکان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر وزرا نے 3 روز میں رائے نہ دی تو تجاویز منظور سمجھی جائیں گی، منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی جائیں گی۔
تاہم سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ نے کالعدم جماعت کے اوپر سے پابندی اٹھانے کی منظوری کے بعد سمری سے متعلق محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمری کی منظوری کے بعد کالعدم جماعت کے تمام کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال ہوجائیں گے، جبکہ کالعدم جماعت کے کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکل جائیں گے۔ سمری کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں۔

Recent Posts

آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی : اننیا پانڈے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ…

16 mins ago

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواکاروں کی فائرنگ…

31 mins ago

شرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کتنی تنخواہ ملتی ہے اور سالانہ آمدنی کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے…

43 mins ago

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا…

52 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا…

1 hour ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی…

1 hour ago