مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ رکھی ہے . راتوں رات پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے . بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی تواتر کے ساتھ اضافہ کیا جاتا ہے . مجموعی طور حکومت عوام دشمن ہے . بیان میں کہا گیا کہ سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گء ہے . لوڈشیڈنگ اور گیس بچے بوڑھے سمیت سب کو سردیوں کی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے . سکول کے بچوں کو ناشتے اور گرم پانی دستیاب نہیں ہورہا ہے . مستونگ میں گیس نہ ہونے پر خواتین اور بچوں نے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا . لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہے . نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور اس کے وزراء ڈھٹائی سے مہنگائی کا دفاع کرتے ہیں . اور پاکستان میں مہنگائی کا موزانہ دیگر ملکوں سے کرتے رہتے ہیں . لیکن عوام کو اب غلط اعداد و شمار سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا . عوام اپنی فی کس آمدنی اور دیگر ممالک کی آمدنی کا ادارک رکھتے ہیں . انہوں نے کہا کہ عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات کیلیے سیاسی جمہوری جماعتوں کا ساتھ دینا ہوگا اور پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا . اور ملک کو نء امید کی طرف لیجانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا . .
(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غیر سیاسی پن،غلط اقدامات اور نااہلیت وناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں نے ملک کو مجموعی طور مسائل کا شکار کردیا ہے . دنیا کا ہر مسئلہ پاکستان میں موجود ہیں .
متعلقہ خبریں