گیس کی بندش سے عوام پر ایک اور آفت توڑی گئی ہے، رحمت صالح بلوچ

(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غیر سیاسی پن،غلط اقدامات اور نااہلیت وناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں نے ملک کو مجموعی طور مسائل کا شکار کردیا ہے۔دنیا کا ہر مسئلہ پاکستان میں موجود ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ رکھی ہے۔راتوں رات پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی تواتر کے ساتھ اضافہ کیا جاتا ہے۔مجموعی طور حکومت عوام دشمن ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گء ہے۔لوڈشیڈنگ اور گیس بچے بوڑھے سمیت سب کو سردیوں کی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔سکول کے بچوں کو ناشتے اور گرم پانی دستیاب نہیں ہورہا ہے۔مستونگ میں گیس نہ ہونے پر خواتین اور بچوں نے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور اس کے وزراء ڈھٹائی سے مہنگائی کا دفاع کرتے ہیں۔اور پاکستان میں مہنگائی کا موزانہ دیگر ملکوں سے کرتے رہتے ہیں۔لیکن عوام کو اب غلط اعداد و شمار سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔عوام اپنی فی کس آمدنی اور دیگر ممالک کی آمدنی کا ادارک رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات کیلیے سیاسی جمہوری جماعتوں کا ساتھ دینا ہوگا اور پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔اور ملک کو نء امید کی طرف لیجانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

24 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

32 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

41 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

56 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

58 mins ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago