کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان کی14رکنی نئی کابینہ کل اپنا حلف اٹھائے گی،سیاسی تحریک کے حصہ رہنے والے ارکان کی حتی الوسعیٰ کوشش ہوگی کہ عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہوں،تمام اتحادی مل کر خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات آگے بڑھائینگے، بی اے پی اپنے منشور کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تمام تر معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے انجام پائے ہیں،آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد کابینہ محدود ہیں 14وزراء اور 5مشیر شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کامقصد بلوچستان کے عوام کو وہ سہولیات فراہم کرناہے جس سے عوام 3سالوں سے محروم ہیں،نئے حکومت کاوژن اور مشن وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی میں بیان کئے ہیں انشاء اللہ ایسے بہت سے عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کی وجہ سے عوام کودرپیش مشکلات میں کمی آئے گی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی شروع دن سے اپنے منشور پر عمل پیرا ہوکر صوبے کے عوام کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تقریب حلف برداری آج 4بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…