کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اورتاجر رہنماؤں نے پیٹرولیم کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار سے قبل اپنے دھرنوں میں کچکول تھوڑنے کی بات کی تھی لیکن برسراقتدار آکر عوام کو دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور کردیا ہے موجودہ حکمرانوں کو لانے والے عوام پر رحم کرے شفاف انتخابات کراکے اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرے تاکہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ،پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا اور تاجر رہنماء عمران خان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیابلوچستا ن نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ ملک مہنگائی کے حوالے سے عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کا نام تبدیل کرکے تحریک مہنگائی رکھ دے آئے روز پیٹرولیم اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس گئے ہیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 2سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے اس لئے وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنی پرانی تقریروں کو دیکھ کر پاکستان کے عوام سے معافی مانگ کر اقتدار چھوڑ دے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب 2018میں برسراقتدار آئی تو ہمارے پارٹی نے اس کو سلیکٹیڈ قرار دے کر مسترد کردیا تھاحکومت 3سال کے بعد عوام کو ناکام معاشی،خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے مہنگائی میں اتنا اضافہ ہواہے کہ چینی،گھی، پیٹرول اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں آسمان سے باتیں کررہی ہے آٹے کی فی بوری 8ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے جو عوام کی پہنچ سے باہر نکل چکی ہے مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجود حکومت مستعفی ہوکر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے برسراقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نکالیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا نے کہا ہے کہ جو لوگ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دے کر حکومت میں آنے کے بعد کچکول تھوڑنے کے دعوے کررہے تھے انہوں نے برسراقتدار آکر عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی وزیراعظم قوم سے خطاب میں جن دو ممالک میں پیٹرولیم کی قیمتیں پاکستان سے اضافے کی جو بات کی ہے وہ یہ بھی بتائیں کہ ان ممالک میں اپنے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ہمارے ملک میں تعلیم،صحت حتیٰ کہ اپنی حفاظت بھی خود کرنا پڑتا ہے موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کو برسراقتدار لانے والا چاہیے کہ وہ پاکستان کے عوام پر مزید رحم کریں کیونکہ عوام اپنے خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔تاجر رہنماء عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 3سال قبل عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے کر ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے ان کے کارکن بھی عوام سے آنکھیں ملانے سے قاصر ہیں اس لئے موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات کو تاجر برادری مسترد کرتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…