آسٹریلیا آخری گروپ میچ میں بھی فاتح، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ سے امیدیں

(قدرت روزنامہ)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنے گروپ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 22 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں کرس گیل اور ایوئن لوئس نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا اور 13 گیندوں پر 30 رنز بنالیے، لیکن گیل 9 گیندوں کے مہمان ٹھہرے اور 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے اوپنر ایوئن لوئس 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن سے قبل سوئمنگ پول میں تفریح

جب دیگر ٹاپ آرڈر بیٹمیسن بھی ناکام ہوئے تو کپتان کیرون پولارڈ نے 44 اور شیمرون ہیٹمائر نے 24 رنز بنائے اور ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔

اختتامی لمحات میں آندرے رسل نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکے لگائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز کے اختتام پر 157 تک پہنچا دیا۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے ڈیوین براوو نے 10 رنز بنائے گی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زیمپا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے رنز کے انبار لگاتے ہوئے 89 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

ان کے علاوہ مچل مارش نے 32 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے مضبوط امیدوار بنادیا۔

اس میچ میں ممکنہ طور پر اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرس گیل نے بھی ایک وکٹ لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم بہتر رن ریٹ کے ساتھ گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

7 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

20 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

39 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

49 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

56 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago