(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے تعلیمی ادارے میں کیمروں پر اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔
اسکول انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکول میں کوئی چیز خفیہ نہیں، سب کچھ ریکارڈ پر ہے، کیمرے ٹوائلٹس میں نہیں واش بیسن والے ایریا میں لگے ہوئے تھے۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ بچے، اساتذہ اور پورا اسٹاف ہی واش بیسن کے قریب لگے کیمروں سے آگاہ ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق کیمرے آج سے نہیں گزشتہ 15 سال سے لگے ہوئے ہیں، جن کا مقصد بہتر مانیٹرنگ ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ کیمروں کا بتانے والی خاتون ٹیچر سے اسکول حکام نے بچوں کو گھر پر ٹیوشن کے لیے بلانے پر سرزنش کی تھی۔
گزشتہ روز کراچی کے نجی اسکول میں کیمرے لگنے کا انکشاف ہوا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے اپنی ٹیم اسکول بھیجنے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول میں کیمروں سے متعلق مزید کارروائی کےلیے پیر کو اجلاس طلب کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ویجی لینس ٹیم خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ پہلے ہی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں جمع کراچکی ہے اور اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…