مریم نواز نے بڑھتی مہنگائی پر خاموشی توڑ دی ،عوام سے بڑا سوال

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا نا اہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب قوم پر مسلط ہے ،ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے . مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ، نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب قوم پر مسلط ہے ،ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے .

انہوں نے کہا جب حکمران کا دل عوام کی ہمدردی اور آنکھ حیا سے عاری ہو جائے آئے تو یہی ڈھٹائی دیکھنے میں آتی ہے، آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟ . .

متعلقہ خبریں