اس حوالے سے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر حکم دیا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے . چیف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے جلد رپورٹ جمع کروائیں . آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی اشتعال انگیز تقاریر کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے ان پر انتخابی مہم میں مزید حصہ لینے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایک جلسے کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بانی رہنماوں کیلئے انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی تھی . علی امیند گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار جبکہ نواز شریف کو ڈاکو قرار دیا تھا . وفاقی وزیر کی اس تقریر کے بعد گزشتہ روز ان پر اور مراد سعید پر ن لیگ کے مشتعمل کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا . اس حوالے سے مظفر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر کے قافلے پر پر پتھرائو کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں . پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر کے قافلے پر منظم منصوبے کے تحت راستہ روک کر پتھرائو کیا گیا . پولیس حکام نے کہا کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈ کی فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) علی امین گنڈاپور کے آزاد کشمیر انتخابات کی مہم میں مزید حصہ لینے پر پابندی عائد . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر کسی بھی انتخابی جلسے میں شرکت اور تقریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے .
متعلقہ خبریں