مظفر آباد (قدرت روزنامہ) علی امین گنڈاپور کے آزاد کشمیر انتخابات کی مہم میں مزید حصہ لینے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر کسی بھی انتخابی جلسے میں شرکت اور تقریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر حکم دیا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
چیف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے جلد رپورٹ جمع کروائیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی اشتعال انگیز تقاریر کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے ان پر انتخابی مہم میں مزید حصہ لینے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایک جلسے کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بانی رہنماوں کیلئے انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی تھی۔
علی امیند گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار جبکہ نواز شریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔ وفاقی وزیر کی اس تقریر کے بعد گزشتہ روز ان پر اور مراد سعید پر ن لیگ کے مشتعمل کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مظفر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر کے قافلے پر پر پتھرائو کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر کے قافلے پر منظم منصوبے کے تحت راستہ روک کر پتھرائو کیا گیا۔پولیس حکام نے کہا کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈ کی فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…