بھارتی سپر سٹار پنیت راج کمار کی موت کے بعدحیران کن واقعہ ، بھارتی شہریوں کی کتنی بڑی تعداد نے اپنی جان لے لی ، بھارتی تاریخ کا حیران کن واقعہ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد ان کے دس مداح بھی جان سے چلے گئے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نامور اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد ان کے مداحوں نے خودکشی کرلی جن کی تعداد سات بتائی جارہی ہے جبکہ 3 مداح ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے
چل بسے۔ بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنیت راج کمار کی گزشتہ ہفتے اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث موت واقع ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3 مداحوں نے خودکشی صرف اپنے آنجہانی اداکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آنکھیں عطیہ کرنے کے لئے کی۔ آنجہانی اداکار کی بعد از مرگ آنکھیں بھی عطیہ کی گئی تھیں جس کے بعد ریاست کرناٹک میں آنکھوں کا عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کے مداحوں کی خودکشی اور انتقال کے 10 واقعات ریاست کرناٹک میں پیش آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنیت راج کمار کی موت کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کی گئی تھیں۔ پنیت کے والد ڈاکٹر راج کمار نے ریاست کرناٹک میں آنکھوں کا ایک بینک شروع کیا تھا اور اپنی موت کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کی تھیں۔ ان کے بیٹے کا انتقال ہوا تو ان کی آنکھیں بھی عطیہ کی گئیں۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

59 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago