اگر میں وزیراعظم ہوتا تو امریکی ڈالر110سے 115 روپے ہوتا،شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج اگر میں وزیراعظم ہوتا تو
ڈالر 110 سے 115 روپے تک محدود ہوتا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں خصوصی گفتگو کرتےہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، ملکی ترقی ختم ہوگئی ہے روپیہ کمزور ہوگیا یہ سارے مسئلے کی جڑ یں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پیٹرول 125 ڈالر فی بیرل تک گیا ہے مگر مقامی سطح پر پیٹرول کی وہ قیمت نہیں ہوئی جو آج ہے، موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کی وجہ سے روپیہ اس قدر کمزور ہوگیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میرے دور میں ڈالر 105 سے 115 تک گیا تھا آج بھی اگر میں وزیراعظم ہوتا تو ہم ڈالر کو اسی سطح پر رکھتے، اس وقت بھی ہم نے 105 سے 115 روپے تک ڈالر کو خود مہنگا کیا کہ ایکسپورٹس کو ریلیف ملے، اسے مینج فلوٹ کہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج نیب کا ادارہ جھوٹ بول رہا ہے، یہ کیسا احتساب کا ادارہ ہے جو 821 ارب روپے ریکور کرنے کا دعویٰ کرتا ہے مگر فنانس منسٹری کو صرف 6 ارب جمع کروائے جاتے ہیں مطلب یہ ہے کہ احتساب کرنے والے ہی پیسہ کھا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ حکومت میں آکر نیب کے ادارے کو نہ صرف بند کردیں گے بلکہ اس وقت جو نیب میں موجود ہیں ان کا احتساب کریں گے ، احتساب کرنےو الوں کو بھی احتساب ہوگا اور یہ آپ دیکھیں گے، ہم اس کیلئے ایک علیحدہ سے ادارہ بنائیں گے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

39 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

42 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago