موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی، پاؤڈر نما درآمدی چینی سے شہری نالاں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چینی کی قیمت میں اضافےکے ساتھ ہی موٹی چینی
دکانوں سے غائب ہونے لگی ہے، بازاروں میں باریک پاؤڈر نما درآمدی چینی 90 سے100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ باریک چینی کسی کام کی نہیں ،جہاں 6 چمچوں سے کام بن جاتا تھا وہاں باریک چینی کے 12 چمچے ڈالنا پڑتے ہیں ۔ملتان اور لاہور کے پرچون بازاروں میں مقامی چینی کی فروخت بند ہوگئی ہے، لاہور میں باغبان پورہ،غلہ منڈی،کاہنہ غلہ منڈی اور اکبری غلہ منڈی میں مقامی چینی موجود نہیں تاہم مخصوص دکانوں پر سرکاری درآمدی چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے۔کوئٹہ میں 4 روز میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا ہے، ایک کلو چینی 5 روپے کے اضافےکے بعد 160روپے کی ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی چینی 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر میں ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔پشاور سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند روز میں چینی کی قیمتیں بڑھ جانے پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

5 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

6 hours ago