حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا . تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ نہیں لچھن بدلیں ، سیاسی بے روزگاروں کی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ اچھے کام نہیں کریں گے اور آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا تھا کیوں کہ مخصوص گروہ چاہتا ہے انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں .

انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے آج بیٹھک لگائی ، سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ کے بجائے لچھن بدلیں کیوں کہ دلوں کا راستہ سازشوں سے نہیں توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 120 ارب روپے کے پیکج کو دیکھ کر ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا ہے لیکن احتجاج کا مستقبل گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہیں ہوگا لیکن یہ بازو ہمارے آزمائے ہیں دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے . اسی طرح معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کا نہیں، اقتدار سے دوری کا غم کھائے جا رہا ہے،(ن) لیگ کو عوام کی تکالیف کا احساس ہوتا تو یہ سندھ حکومت پر بھی چار حرف بھیجتی . اپنے بیان میں حسان خاور نے کہا کہ سندھ حکومت کرشنگ میں تاخیر سے دانستہ بحران کو دعوت دے رہی ہے ، آج سندھ میں آٹا اور چینی پنجاب سمیت تمام صوبوں کی نسبت مہنگے بک رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر ن لیگ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ، اپوزیشن کے تِلوں میں تیل ہوتا تو اب تک متحد ہو کر استعفے دے چکے ہوتے . . .

متعلقہ خبریں