حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ نہیں لچھن بدلیں ، سیاسی بے روزگاروں کی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ اچھے کام نہیں کریں گے اور آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا تھا کیوں کہ مخصوص گروہ چاہتا ہے انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے آج بیٹھک لگائی ، سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ کے بجائے لچھن بدلیں کیوں کہ دلوں کا راستہ سازشوں سے نہیں توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 120 ارب روپے کے پیکج کو دیکھ کر ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا ہے لیکن احتجاج کا مستقبل گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہیں ہوگا لیکن یہ بازو ہمارے آزمائے ہیں دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

اسی طرح معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کا نہیں، اقتدار سے دوری کا غم کھائے جا رہا ہے،(ن) لیگ کو عوام کی تکالیف کا احساس ہوتا تو یہ سندھ حکومت پر بھی چار حرف بھیجتی۔ اپنے بیان میں حسان خاور نے کہا کہ سندھ حکومت کرشنگ میں تاخیر سے دانستہ بحران کو دعوت دے رہی ہے ، آج سندھ میں آٹا اور چینی پنجاب سمیت تمام صوبوں کی نسبت مہنگے بک رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر ن لیگ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ، اپوزیشن کے تِلوں میں تیل ہوتا تو اب تک متحد ہو کر استعفے دے چکے ہوتے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

8 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

13 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

13 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

23 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

31 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

35 mins ago