کراچی ؛ مہنگائی اور تباہ حال کاروبار سے پریشان شخص نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے حسین آباد میں کاروبار تباہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو قتل کردیا ، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جب کہ ملزم مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔
گرفتار کے بعد ملزم کی جانب سے پولیس کو اعترافی بیان دیا گیا کہ ہمارے 4 بچے ہیں ، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے گزشتہ چند برسوں کے دوران کاروبار تباہ ہوگیا اور مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا ، اسی وجہ سے حالات سے تنگ آکر بیوی کو قتل کردیا ۔

دوسری جانب گھریلو تنازعے کے نتیجےمیں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی واقعے میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ، جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گھیریلو تنازعہ میں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا ، عدالت نے سزا موت برقرار رکھتے ہوئے ملزم رب نواز کی اپیل مسترد کردی۔

مدعی مقدمہ روبینہ کے مطابق 28 سالہ چھوٹی بہن شوہر سے ناراض ہو کر میرے گھر رہائش پذیر تھی ، 14 اگست 2016 کو بہن شبانہ کا شوہر اسے لینے کیماڑی میں واقع میرے گھر آیا ، رب نواز نے بہن کے سر پر فائر کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی ، میاں بیوی کے چار بچے تھے، تین ماں کے ساتھ اور ایک والد کے ساتھ سہراب گوٹھ رہتا تھا ، ماتحت عدالت نے عینی شاہدین کے بیان کی روشنی میں ملز کو سزائے موت سنائی تھی ، جس کے بعد ملزم نے سزا کے فیصلے کیخلاف جیل سے اپیل دائر کی تاہم ہائیکورٹ نے اپیل مسترد کردی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago