فرار ہوکر پاکستان آنیوالے 40 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بھجوادیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا۔ یہ سیکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔زاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔ افغان امن کیلئے اس اہم موقع پرتمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیے۔خیال رہے کہ افغان نائب صدراللہ صالح نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی۔افغان حکومت نے سپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔ پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔زاہد حفیظ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں سیکیورٹی فورسزاورآبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔
تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کوتسلیم کرتا ہے۔پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان ایئرفورس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔ ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پرمنفی اثر ڈالتے ہیں۔ ضروری ہے کہ اس نازک موقع پر تمام توانائیاں وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر مرکوز کی جائیں۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

9 mins ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

15 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

33 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

45 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

46 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

56 mins ago