پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں.ملک بھر میں جعلی پاکستان کرنسی میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان ہے۔

سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہے لیکن اسٹیٹ بینک اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ پاکستانی جعلی کرنسی بے تحاشا ہوچکی ہے،جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے ایسی کرنسی لانا ہوگی جو جعلی بنانا ناممکن ہے، پلان کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago