انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، جن کے قبضے سے 3 پستول ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی . خیال رہے کہ گذشتہ ماہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ، دہشت گردوں نے تاجروں اور تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر 30 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ، دہشت گرد تاجر برادری اور تعلیمی اداروں کو بھتے کے لیے خط لکھتے تھے، دہشت گردوں نے بھتے کے لیے 10 کے قریب خط لکھے اور تاجروں سے 30 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا . قبل ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ، ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائی مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پولیس نے شہر قائد میں شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا . اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، ان میں سے ایک دہشت گرد ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے ، جس کو سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا .
متعلقہ خبریں