کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی ‘ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پولیس نے شہر قائد میں شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، ان میں سے ایک دہشت گرد ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے ، جس کو سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، جن کے قبضے سے 3 پستول ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ، دہشت گردوں نے تاجروں اور تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر 30 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ، دہشت گرد تاجر برادری اور تعلیمی اداروں کو بھتے کے لیے خط لکھتے تھے، دہشت گردوں نے بھتے کے لیے 10 کے قریب خط لکھے اور تاجروں سے 30 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا۔

قبل ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ، ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائی مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

26 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

35 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

46 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

56 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

1 hour ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago