’ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن اگر ۔۔‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بیان جاری کر دیا
جو کچھ ہوااسے ایک طرف رکھ کر میں آج مزہ کر رہا تھا ، میں سٹینڈ میں موجود اپنے فینز کے ساتھ بات چیت کررہا تھا اور محظوظ ہو رہا تھا ، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے ، میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتاہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کی اجازت ملے گی . ان کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے ، میں اپنے ملک کیلئے بہت جذباتی ہوں ، جب ہم میچ ہارتے ہیں تو مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے ، میرے لیے میرے فینز بہت اہم ہیں کیونکہ میں ایک تفریح کار ہوں . جب مجھے ان کو محظوظ کرنے کا موقع نہیں ملتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ، آپ کو ممکنہ طور پر وہ جذبات بظاہر مجھ میں نظر نہیں آئیں گے میں انہیں ظاہر بھی نہیں کرتا ، لیکن اندر سے مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے ، خصوصی طور پر ورلڈ کپ میں . کرس گیل نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ والے دن سے میرے والد کی طبیعت کافی خراب ہے اس لیے مجھے آج رات ہی جمیکا کیلئے واپس نکلنا ہو گا ، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں . کرس گیل نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ، ان کی عمر 91 برس ہے ، لیکن تھوڑی بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ، مجھے واپس گھر جانا ہو گا . . .