کراچی: خاتون پر تشدد، گرفتار ملزمان کی ویڈیو سے شناخت

(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈیوٹی سے گھر پہنچنے والی خاتون اسکول ٹیچر سلمیٰ رضا کو سرِ راہ لوٹ مار کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے دونوں گرفتار ملزمان کو ملیر پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے شناخت کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 30 اکتوبر کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ہفتے کی شب ملیر میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملزمان 1 شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

عرفان بہادر کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی بھی ہوا، تفتیش کے دوران ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گلشنِ اقبال میں واردات کرنے والے ملزمان کے طور پر شناخت کر لیا گیا۔

ملزمان وارث اور افضل نے گلشنِ اقبال میں لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون سلمیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

گلشنِ اقبال پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 1295/2021 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔

گرفتار ملزمان انتہائی سفاکی سے مزاحمت کرنے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گولی مار دینے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔

دونوں ملزمان سے مزید وارداتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے شہر کے دیگر تھانوں میں مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے، گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

1 min ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

13 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

28 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago