مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا ‘ پاکستان میں صورتحال بہتر ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا ، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی ، جہاں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر کیا ہے ، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مہنگائی ریلیف پیکج کیلئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع پوگی، ماہانہ31 ہزار سے کم آمدن والوں کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، آٹا، گھی اور دالوں کی خریداری کیلئے مستحق خاندان کا فون نمبر متعلقہ کریانہ اسٹورز پر دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 120 ارب کے مختص فنڈز سے شروع کیا گیا احساس راشن, پروگرام غریب گھرانوں اور نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی احسن اقدام ہے ، 6 ماہ پر محیط اس پروگرام سے دو کروڑ گھرانوں کے تقریباً دس کروڑ افراد کو آٹا ، دال اور گھی پر ماہانہ ایک ہزار روپیہ سبسڈی دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے لاہور میں سینیئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کو احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا ، بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن و براڈکاسٹنگ فواد چوہدری اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

40 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

51 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

55 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

58 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago