معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے

(قدرت روزنامہ)معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق پپو سائیں جگر کے مرض کا شکار تھے اور کئی روز سے ہسپتال میں داخل بھی تھے .

پپو سائیں پہلے شیخ زید پھر پی کے ایل آئی میں زیر علاج رہے جبکہ حکومت پنجاب نے پپو سائیں کے علاج کے لیے اقدامات بھی اٹھا رکھے تھے . خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پپو سائیں کی حالت نازک تشویشناک ہوئی جس پر انہیں آکسیجن لگائی گئی تھی، تاہم اب پپو سائیں جی تدفین چک جھمرہ میں کی جائے گی . واضح رہے کہ پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا اور ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی، ان کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا، یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے تھے . پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا . تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے . پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوب ایشیائی موسیقی کا انعام بھی دیا گیا تھا اور انہیں ایک موسیقی کے گروپ اوور لوڈ کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع بھی ملا تھا . . .

متعلقہ خبریں