معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے

(قدرت روزنامہ)معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پپو سائیں جگر کے مرض کا شکار تھے اور کئی روز سے ہسپتال میں داخل بھی تھے۔

پپو سائیں پہلے شیخ زید پھر پی کے ایل آئی میں زیر علاج رہے جبکہ حکومت پنجاب نے پپو سائیں کے علاج کے لیے اقدامات بھی اٹھا رکھے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پپو سائیں کی حالت نازک تشویشناک ہوئی جس پر انہیں آکسیجن لگائی گئی تھی، تاہم اب پپو سائیں جی تدفین چک جھمرہ میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا اور ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی، ان کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا، یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے تھے۔

پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے۔

پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوب ایشیائی موسیقی کا انعام بھی دیا گیا تھا اور انہیں ایک موسیقی کے گروپ اوور لوڈ کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

1 min ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

16 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago