حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ماضی میں بھی قوم نے استعفیٰ، لانگ مارچ اور جعلی انقلاب دیکھے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ملک کو نقصان پہنچانے والی پالیسی ڈھکی چھپی نہیں، مہنگے معاہدے، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ اور نااہلی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ عوام کا کوٹہ پورا ہو یا نہ ہو ان کی کرپشن کا کوٹہ پورا ہونا ضروری ہے، مافیا کو تھپکی دینے والی خود اپوزیشن جماعتیں ہیں، ووٹ کی عزت کی بات کرنے والے پہلے خود جمہوریت کا سبق سیکھیں . انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سسکتی ہوئی ایک دن خود سیاسی میدان میں دفن ہوجائے گی، عمران خان احتجاج، استعفوں سے نہ پہلے بلیک ہوئے نہ آئندہ ہوں گے . . .
(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 95 فیصد شوگر ملز پی ڈی ایم کی ہیں .
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مہنگائی کا درد ہے تو اپنی شوگر ملز پر چینی 50 روپے کردے، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے خاندان بچاؤ کرپشن چھپاؤ .
متعلقہ خبریں