آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ جاری۔۔۔ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کو کاپی کرنے لگے، سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کےڈریسنگ روم پہنچ گئی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی نقل پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ اختتام پر نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے۔اب
گزشتہ روز بھارتی کھلاڑیوں نے اسکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملاقات کی۔خیال رہے کہ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کی کارکردگی سے متاثر ہوئی اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم پہنچی تھی۔پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے بھی اس کی ویڈیو شیئر کی اور پاکستانی ٹیم کی اس محبت اور جذبے پر شکریہ ادا کیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

11 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

37 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago