ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے‘نادیہ خان پھٹ پڑیں

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہیاور ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا

ہے ۔نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر اظہار ناراضی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ایک سال میں 5 شادیاں یا طلاقیں کروا دی گئیں۔انہوں نے ایک افسوس ناک واقعے کا ذکر بھی کیا کہ جب ان کے اہل خانہ بیرون ملک تھے تو اداکار کی ٹریفک حادثے کی جھوٹی خبر چلا دی گئی ، یہاں تک کہ ایسی تصاویر بھی استعمال کی گئیں جو نہایت سنگین نوعیت کی تھیں ، جس سے ان کی فیملی کا کوئی فرد جھوٹی ناگہانی خبر سن کر صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا تھا۔عمران عباس نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

3 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

33 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

44 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago