باغ(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز کرکٹر سعید انور کا میڈ یکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپوریشن(ایم ٹی بی سی ) باغ کا دورہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ، ایگزیکیٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق بھی اس موقع پر موجود تھے،سعید انور کو ایم ٹی بی سی کے انتظامی امور اور کمپنی کی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ قومی ہیرو تبلیغی جماعت کے ساتھ آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گیل آخری مرتبہ بیٹنگ کر کے واپس پویلین لوٹتے ہوئے اس موقع پر سعید انور نےایم ٹی بی سی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بین الاقوامی معیار کی حامل کمپنی کی خدمات لائق تحسین ہیں ،ایم ٹی بی سی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اپنے علاقے میں سرمایہ کر کے مقامی سطح پر لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے،ایم ٹی بی سی جیسے ادارے کی آزاد کشمیر کے لوگوں کو ضرورت تھی جو یہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے اور پرائیویٹ سیکٹر میں لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر میں سیاحت، تعلیم و آئی ٹی کے شعبوں میں جو کام کررہی ہے
اس سے بہت متاثر ہوا ہوں، ایم ٹی بی سی ہر وہ کام کر رہی ہےجسکی یہاں کے لوگوں کو ضرورت ہے اور آزاد کشمیر کے مفاد میں ہے، ایم ٹی بی سی جیسے پرائیویٹ سیکٹر کے اور ادارے بھی یہاں کام کریں،ان کے لیے یہاں بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایگزیکیٹو چیئرمین محمود الحق نےسعید انور کو بتایا کہ ایم ٹی بی سی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہے ہیں، مختلف سیاحتی مقامات کو حکومت سے لیز پر لیکر انہیں فعال کر کے حکومت کو سرمایہ فراہم کررہے ہیں،تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ایم ٹی بی سی محکمہ تعلیم کی معاونت کررہی ہے جبکہ مواصلات اور آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے بھی ایم ٹی بی سی حکومت آزاد کشمیر کے اشتراک سے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…