کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پورٹ کی حدود سے نکلنے والے بحری جہاز نے پاکستانی سمندری حدود پار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹگ بوٹ الوہاش کے ذریعے جہاز کو کھنچ کر پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کو جہاز دوپہر ڈھائی بجے کراچی پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا، ہینگ ٹونگ77 کو پاکستانی سمندری حدو دسے روانہ ہوئے چوتھا روز ہے۔کیپٹن عاصم کا کہنا ہے کہ 3ماہ 13 دن بعد جہاز مالک کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے بعد جہاز کو روانہ کیا گیا ہے، یہ جہاز پہلے دبئی پھر قطر کی جانب روانہ ہوگا۔
اس سے قبل کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پورٹ سے لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔کے پی ٹی حکام کے مطابق ٹک بوٹ جہاز کے اطراف کھڑے کردیئے گئے ہیں، اس وقت سمندر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے دباؤ کی وجہ سے جہاز لے جانے میں تاخیر ہے، ہوا کا دباؤ کم ہوتے ہی جہاز کو روانہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ جہاز کے کپتان سمیت عملہ اور ٹک بوٹ اسٹاف جہاز لے جانے کے لئے پورٹ پر موجود ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…