افغانستان کے مسئلے پر پاکستان، امریکا سمیت چار ملکی نیا اتحاد تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افغانستان میں جمود کے شکار امن عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کے لیے امریکا، پاکستان، ازبکستان اور افغانستان پر مشتمل 4 ملکی ایک نیا سفارتی اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ‘افغانستان کے امن عمل اور 15 جولائی 2021 کے بعد کے معاملات میں علاقائی تعاون کے لیے امریکا، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے معاون اتحاد کا اعلان کیا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ‘امریکا، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے نمائندوں نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ نیا چار رکنی سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جو علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ دے گا’۔دفتر خارجہ نے کہا کہ‘فریقین سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام علاقائی رابطہ کاری کے لیے اہم ہے اور امن، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی طور پر اس کے نفاذ پر اتفاق کیا’۔

بیان میں بتایا گیا کہ‘بین الاقوامی تجارت کے لیے روشن ہوتے روٹس کے تاریخی مواقع کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین تجارت میں توسیع، راہداری کی تعمیر اور کاروباری تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ’۔دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ‘فریقین نے باہمی اتفاق رائے کے ساتھ اس اتحاد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے آنے والے مہینوں میں ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے’۔
دوسری جانب خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ‘امریکا، افغانستان، پاکستان اور ازبکستان نے افغانستان میں امن و استحکام میں تعاون کے لیے نیا سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے’۔اتحاد کے حوالے سے امریکی بیان میں مزید کہا گیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے‘علاقائی تجارت اور کاروباری تعلقات بڑھانے’پر کام کیا جائے گا۔

Recent Posts

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

9 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

20 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

22 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

31 mins ago

پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی…

35 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی…

39 mins ago