گنے کی ریکارڈ فصل آرہی ہے جس سے چینی سستی ہوگی،وزارت خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اشیائےخورونوش کی قیمتیں قابو میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گنے کی ریکارڈ فصل آرہی ہے جس سے چینی سستی ہوگی۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرعی پیداوار اچھی ہونے کے باعث قیمتوں میں استحکا م آئے گا۔عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بڑھنے والی قیمتوں پر ہمارا اختیار نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔صرف اکتوبر میں برآمدات میں ساڑھے17فیصد اضافہ ہوا۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہم 30ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھنے سے ٹیکسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کپاس کی پیدوار میں81فیصد اضافہ ہوا۔اکتوبر کے مہینے میں نان آئل امپورٹس میں ساڑھے 12فیصد کمی آئی۔صنعتی پیدوار میں اگست سے اب تک سوا 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی زیادہ استعمال کرنے والوں کو اس بار رعایت ملے گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

48 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

1 hour ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago