چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چینی بحران کے معاملے پر وفاقی وزراء عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، چینی بحران کا زمیدار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، باقی تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کیا وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ شگر ملز پنجاب میں ہیں کیا سب کام کر رہی ہیں؟ ہمت کریں اور تفصیلات بتائیں پنجاب کی کتنی شگر ملز نے کرشنگ شروع کی ہے؟ جھوٹ یوٹرن پی ٹی آئی حکومت کی یہ ہی کارکردگی ہے، عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کرنے والے ترجمانوں کی فوج رکھی ہوئی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو نوازنے کے لئے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر وہی چینی مہنگے داموں امپورٹ کی جاتی ہے، پاکستان میں حالات کی بہتری کے لئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں۔وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بلاول بھٹو ذرداری کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

5 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

13 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

24 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

34 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

44 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

56 mins ago