لبیک اللھُم لبیک، عازمین حج حرم مکی پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) اُمت مُسلمہ کو رواں سال کے حج کا آغاز مبارک ہو۔ کورونا وبا کی وجہ سے اگرچہ اس بار چند ہزار افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔ تاہم حج سے محروم لاکھوں مسلمان اپنے گھروں میں بیٹھے مناسک حج کو دیکھ کر اپنا ایمان ضرور تازہ کر سکیں گے۔ حجاج کے قافلے حرم مکی میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتے کی صبح کو انہوں نے ’طواف قدوم‘ کا آغاز کردیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق حرم مکی میں داخلے سے قبل النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الھدا مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ وہاں سے آج وہ طواف قدوم کے لیے مسجد حرام کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔حرم مکی میں آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپ تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہرتین گھنٹے بعد پہلے گروپ کے طواف کے بعد مسجد حرام میں داخل ہوں گے۔
طواف قدوم کا پہلا مرحلہ آج ہفتے کو سات ذی الحج مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوچکا ہے۔

طواف قدوم 8 ذی الحج کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کے استقبال اور ان کے ایک جگہ جمعہ ہونے کے حوالے سے پلان ترتیب دیا ہے۔ حجاج کرام الزایدی کیمقام پر جمع ہوں گے۔ وہاں سے وہ حرم مکی کی طرف چلیں گے اور الشبیکہ اسکوائر میں اکٹھے ہوں گے۔ اس کے بعد النواریہ مرکز پر آنے والے عازمین حج شاہ عبدالعزیز اسٹیشن کے قریب جمع ہوں گے۔
الشرائع مرکز میں آنے والے عازمین اجیاد الصافی اسٹیشن میں جمع ہوں گے۔ النسیم مرکز میں آنے والے حجاج بھی اجیاد الصافی میں اکھٹے ہوں گے۔ تاہم ان کی آمد ورفت کے راستے الگ الگ ہوں گے۔ ایک دن میں 48 ہزار حجاج کرام مسجد حرام کے قریب جمع ہوسکیں گے۔طواف قدوم کی تکمیل کے بعد عازمین حج مسجد حرام سے نکلیں گے اور بسوں کے ذریعے باب علی اسٹٰشن سے ہوتے ہوئے جمرات پل تک جائیں گے۔ اس موقعے پر 200 بسوں کے ذریعے ایک وقت میں 2 ہزار عازمین حج کو ہر تین گھنٹے کے وقفے کے بعد جمرات پل تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں سے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ روانگی کے لیے انہیں الگ لگ رنگوں کے ٹریکس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

Recent Posts

کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آ پ نے یہ تو سنا ہوگا کہ جانور ایک دوسرے کے…

1 min ago

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

ممبئی (قدرت روزنامہ) نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر…

2 mins ago

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن…

6 mins ago

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے…

7 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل…

9 mins ago

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(قدرت روزنامہ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل…

12 mins ago