حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ 2018 کا الیکشن چوری ہونا ہے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگ کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا تو ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن صاف و شفاف نہیں تھا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن میں دھاندلی روکنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔سابق وزریراعظم نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے متعلق انکوائری رپورٹ میں افسران کے نام سامنے آئے ہیں لیکن این اے 75 ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی ہے۔
انہوں ںے الزام عائد کیا کہ تاریخ کی نا اہل ترین حکومت برسراقتدار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 بجے پولنگ اسٹیشنز بند کرنےکی ہدایت دی گئی،پولیس نے الیکشن کمیشن کےعملے کو دھمکایا، 20 پریذائیڈنگ افسران کو پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا،20 پریذائیڈنگ افسران کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کیا گیا اورخاتون پریذائیڈنگ افسرکے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس کاطکام عملےطکی حفاظت کرناتھا، اغواکرنا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور محکمہ تعلیم الیکشن چوری میں ملوث ہیں۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت کو الیکشن چوری کا جواب دینا پڑے گا، امید ہےالیکشن کمیشن ملوث کرداروں کوسزائیں دے گا اور یہ بھی امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس کا نوٹس بھی لے گی۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ الیکشن چوری کرنے والوں کوعبرتناک سزائیں دی جائیں۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 min ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

3 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

5 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago