شارجہ(قدرت روزنامہ) آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا ۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
عمر اکمل نے 2016ء میں 22 گیندوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نصف سنچری سکور کررکھی ہے جب کہ شعیب ملک 2017ء میں سری لنکا کے خلاف اور 2018ء میں سکاٹ لینڈ ہی کے خلاف 23، 23 گیندوں پر نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…