ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں . پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے، کرس گیل نے 2015ء میں 36 اننگز میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹونٹی رنز بنائے تھے .

محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے رواں سال اب تک 38 اننگز کھیلی ہیں . بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2016ء میں 29 اننگز میں 1614 رنز سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے، پاکستان کے بابراعظم 2019ء میں 39 اننگز میں 1607 بنا کر چوتھے، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز 2019ء میں 43 اننگز میں 1580 رنز کے ساتھ 5 ویں جب کہ بابراعظم رواں سال اب تک 36 اننگز میں 1570 سے زیادہ رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں . واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے . نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی . اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹونٹی رنز بنائے تھے . . .

متعلقہ خبریں