محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا . واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے . نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی . اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے . . .
شارجہ (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں . پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے،کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے .
متعلقہ خبریں