’حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، وفاقی وزیر اسد عمر کا موٹروے کی تکمیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں مکمل ہوگا۔ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کےنام پرووٹ لیتی ہے لیکن آج تک ایک کلومیٹرکی سڑک نہیں ‏بناسکی، مرادعلی شاہ جواب دےد یں سندھ بھی اپنی گندم اگا رہا ہے۔
‏انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں 55 روپےفی کلو آٹا کیوں مل رہا ہے؟ یہ 20، 25 روپے آٹےکےکس کے جیب ‏میں جا رہےہیں؟یہ کہتےہیں سندھ کی گندم چوہےکھاگئےہیں۔اسدعمر نے کہا کہ سندھ کی سب سےزیادہ شوگرملزکون کنٹرول کرتاہے؟ آصف زرداری کی شوگرملزہیں،سندھ کے ‏عوام سب دیکھ رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں مکمل ہوگا، 18نومبر کو حیدرآباد ‏سکھر موٹروےکے ٹینڈر بھرنےکی آخری تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی تھی۔فاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ جلد ہی این ایچ اے منصوبے کیلئے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گا۔ایکنک سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے حیدرآباد سکھر موٹروے پراجیکٹ منظور کرنے کے بعد سفارشات ایکنک کو بھجوائی تھیں۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

2 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

9 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

15 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

25 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

31 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

46 mins ago