پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو72 رنز سے شکست دے دی . تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سپر 12میں اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 190رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ ٹیم مقررہ 20اوور میںچھ وکٹوں کے نقصان پر صرف117 بنا پائی .

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 20اوورز کے اختتام پر4وکٹ کے نقصان پر190 کا ٹارگٹ دیا ہے . محمد رضوان نے 19بالز کھیل کر 15رنز بنا کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 47بالز کھیل کر 66رنز بنا کر آئوٹ ہوئے . فاخر زمان13بالز پر 8رنز بنا کر آئوٹ ہوئے . محمد حفیظ 19بالز کھیل کر 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے آکر بہترین اننگز کھیلی اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین 50سکور بنایا شعیب ملک نے 18بالز پر54رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ان کیساتھ آصف علی 4 بالز پر 5 رنز بنا پائے . . .

متعلقہ خبریں