ترجمان وزارت خزانہ نے چینی سستی ہونے کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اشیا ئے خورونوش کی قیمتیں قابو میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گنے کی ریکارڈ فصل آرہی ہے جس سے چینی سستی ہوگی۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرعی پیداوار اچھی ہونے کے باعث قیمتوں میں استحکا م آئے گا۔عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بڑھنے والی قیمتوں پر ہمارا اختیار نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی برآمدات تیزی سے

بڑھ رہی ہیں۔صرف اکتوبر میں برآمدات میں ساڑھے17فیصد اضافہ ہوا۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہم 30ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھنے سے ٹیکسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کپاس کی پیدوار میں81فیصد اضافہ ہوا۔اکتوبر کے مہینے میں نان آئل امپورٹس میں ساڑھے 12فیصد کمی آئی۔صنعتی پیدوار میں اگست سے اب تک سوا 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی زیادہ استعمال کرنے والوں کو اس بار رعایت ملے گی۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

3 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

3 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

4 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

4 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

4 hours ago